0
Tuesday 12 Nov 2013 18:09

طالبان سے مذاکرات کیلئے تبلیغی جماعت کے ایک اہم رہنما کی خدمات حاصل کر لی گئیں

طالبان سے مذاکرات کیلئے تبلیغی جماعت کے ایک اہم رہنما کی خدمات حاصل کر لی گئیں
اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت نے ایک بار پھر طالبان سے مذاکرات کی بحالی کیلئے علماء کرام کو متحرک کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، اس مقصد کیلئے تبلیغی جماعت کے ایک اہم عالم دین سے مدد کی درخواست کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق طالبان سے مذاکرات کی بحالی کیلئے حکومت بھرپور کوشش کر رہی ہے، اس مقصد کیلئے حکومت کی طرف سے علماء کرام کو طالبان سے بیک چینل ڈپلومیسی شروع کرنے کی تجویز دی گئی ہے اور اس سلسلے میں حکومت کی جانب سے طالبان سے مذاکرات کیلئے تبلیغی جماعت کے ایک اہم عالم دین سے مدد کی درخواست کی گئی ہے۔

علماء کرام طالبان کو یقین دہانی کرائیں گے کہ حکومت مذاکرات میں سنجیدہ ہے اور ڈرون حملے سے حکومت کا کوئی تعلق نہیں۔ واضح رہے کہ کالعدم تحریک طالبان کی جانب سے مذاکرات کے لیے ڈرون حملے بند کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا تاہم یکم نومبر کو امریکی ڈرون حملے میں حکیم اللہ محسود کی ہلاکت کے بعد طالبان نے حکومت کے ساتھ مذاکرات کو مسترد کرتے ہوئے حکومتی اور سیکیورٹی اداروں سے حکیم اللہ محسود کی ہلاکت کا بدلہ لینے اعلان کیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 320322
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش