0
Tuesday 12 Nov 2013 19:02

چیف جسٹس منور حسن کے بیان کا ازخود نوٹس لیں،علامہ ریاض شاہ

چیف جسٹس منور حسن کے بیان کا ازخود نوٹس لیں،علامہ ریاض شاہ
اسلام ٹائمز۔ جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلیٰ علامہ سیّد ریاض حسین شاہ نے کہا ہے کہ منور حسن کا بیان ملک دشمنی پر مبنی ہے، پاک فوج کے شہیدوں کو شہید نہ ماننا ملک سے غداری اور بغاوت ہے، منور حسن اپنی غلطی کا اعتراف کر لیں تاکہ ملک بھر میں پھیلنے والا اضطراب اور انتشار ختم ہو سکے، دفاعِ وطن کے لیے جانیں قربان کرنے والے فوجیوں کے شہید ہونے میں شک کرنا گناہ ہے،قوم کو اپنی مسلح افواج پر فخر ہے، پوری قوم پاک فوج کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ منور حسن دہشت گردوں سے وفاداری اور پاکستان سے غداری کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں جماعت اہلسنّت کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

علامہ سیّد ریاض حسین شاہ نے مزید کہا کہ مسلح افواج کی تضحیک ناقابل برداشت ہے،امریکہ افغانستان سے جانے سے پہلے پاکستان میں خانہ جنگی چاہتا ہے، منور حسن شہید اور مقتول کا فرق مٹانے سے باز آ جائیں۔ سیّد ریاض حسین شاہ نے مطالبہ کیا کہ چیف جسٹس منور حسن کے بیان کا ازخود نوٹس لیں۔ انہوں نے اعلان کیا کہ جماعت اہلسنّت کے خطباء جمعہ کے اجتماعات میں شہادت کے حقیقی مفہوم کے موضوع پر خطاب کریں گے اور پاک فوج کے شہداء کے مزارات پر فاتحہ خوانی کی جائے گی۔ جماعت اہلسنّت کے عہدیداران و کارکنان پاک فوج کے شہداء کے ورثاء کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 320340
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش