0
Tuesday 12 Nov 2013 20:21

بلدیاتی انتخابات فوج کی نگرانی میں کرائے جائیں، صاحبزادہ زبیر

بلدیاتی انتخابات فوج کی نگرانی میں کرائے جائیں، صاحبزادہ زبیر
اسلام ٹائمز۔ ملی یکجہتی کونسل کے صدر اور جمعیت علماء پاکستان کے سربراہ صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے کہا ہے کہ جمعیت علماء پاکستان ملک بھر سے صالح، دیانتدار اور عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار نمائندے میدان میں لائے گی۔ چور دروازے سے عوام کے حق رائے دہی پر ڈاکہ ڈالنے والوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا، حسینی جذبے سے مالامال غلامان مصطفی (ص) گالی اور گولی کا بھرپور جواب دیں گے۔ بلدیاتی انتخابات کو منصفانہ بنانے کیلئے فوج کی نگرانی میں الیکشن کرایا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ غوثیہ رضویہ حیدرآباد میں جمعیت علماء پاکستان حیدرآباد کے خادمین اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر صاحبزادہ محمود احمد قادری، ناظم علی آرائیں، حاجی معین الدین شیخ، ڈاکٹر محمد یونس دانش، عبدالروف الوانی، غلام حسین آرائیں، کرامت راجپوت، محمد عارف نورانی اور محمد رضوان شیخ نے بھی بلدیاتی الیکشن پر روشنی ڈالی۔

صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے کہا کہ تمام سیاسی اور مذہبی جماعتوں کا مشترکہ الائنس حیدرآباد شہری اتحاد بھی تشکیل پا چکا ہے، تمام جماعتیں ملکر اس شہر سے اندھیروں کو دور کریں گی۔ انہوں نے جے یو پی ضلع حیدرآباد کی نئی کنویننگ کمیٹی کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی کوششیں رنگ لائینگی اور خادمین ماضی کی طرح پھر سے اپنی صفوں کو منظم کرکے میدان عمل میں نکلیں گے اور ثابت کرینگے کہ یہ شہر غلامان مصطفی (ص) اور حضور (ص) کے پروانوں کا شہر ہے۔ صاحبزادہ زبیر کا مزید کہنا تھا کہ پچھلے 27 سالوں سے قابض ایک تنظم نے شہر حیدرآباد کو حقوق کے نام پر کھنڈرات میں تبدیل کر دیا ہے لہذا ہم شہر کے بنیادی مسائل کے حل کے لئے اس شہر کو ایک ماڈل سٹی بنائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 320368
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش