0
Tuesday 12 Nov 2013 20:44

الیکشن کمیشن کا رجسٹرار سپریم کورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل دائر کرنے کا فیصلہ

الیکشن کمیشن کا رجسٹرار سپریم کورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل دائر کرنے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن نے رجسٹرار سپریم کورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ رجسٹرار نے بلدیاتی انتخابات کی تاریخ بڑھانے کیلئے الیکشن کمیشن کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر واپس کردی تھی۔ الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق، رجسٹرار آفس کے اعتراض کے خلاف سپریم کورٹ میں جلد اپیل دائر کی جائے گی۔ الیکشن کمیشن نے گزشتہ روز بلدیاتی انتخابات کے التواء کیلئے درخواست دائر کی تھی۔ جس میں عدالت سے انتخابات میں چار ماہ کی مہلت طلب کی گئی تھی۔ رجسٹرار آفس نے درخواست پر اعتراض لگا کر واپس کر دی۔ جس میں کہا گیا ہے کہ عدالت بلدیاتی انتخابات سے متعلق پانچ نومبر کو اپنا فیصلہ دے چکی ہے اس لئے یہ درخواست قابل سماعت نہیں۔
خبر کا کوڈ : 320374
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش