QR CodeQR Code

نیٹو سپلائی اور امریکی ڈرون حملوں کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا، جماعة الدعوة

12 Nov 2013 20:45

اسلام ٹائمز: عوامی اجتماع سے خطاب میں جماعة الدعوة کراچی کے رہنماﺅں نے کہا کہ مرکزی اور صوبائی حکومت کو دفاع کے مسئلہ پر ایک موقف اختیار کرنا چاہیے، ڈرون طیارے نہ گرائے گئے تو قوم میں مایوسیاں پھیلیں گی۔


اسلام ٹائمز۔ وطن عزیز میں امن و امان کے قیام کیلئے ڈرون حملے روکنا انتہائی ضروری ہے۔مرکزی اور صوبائی حکومت کو دفاع کے مسئلہ پر ایک موقف اختیار کرنا چاہیے۔ اگر ڈرون طیارے نہ گرائے گئے تو قوم میں مایوسیاں پھیلیں گی۔ نیٹو سپلائی اور پاکستان پر امریکی ڈرون حملوں کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا۔ ان خیالات کا اظہار جماعة الدعوة کراچی کے رہنماء انجینئر نوید قمر، مزمل اقبال ہاشمی، مولانا ابوعکاشہ منصور، جامعہ الدراسات الاسلامیہ کے مدرس مولانا یحییٰ بھٹی اور جماعة الدعوة کے مقامی ذمہ دار عبداللہ زید و دیگر نے نارتھ کراچی میں ایم عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

جماعة الدعوة کے رہنماﺅں نے کہا کہ دین اسلام کی ترقی و ترویج کا راستہ دنیا کی کوئی طاقت روک نہیں سکتی۔ میدان جہاد میں پیش کی جانے والی قربانیاں رنگ لا رہی ہے، آج سارا عالم کفر اسی تحریک جہاد سے پریشان ہے۔ مقررین نے کہا کہ غلبہ اسلام اور مسلمانوں کے مقبوضہ خطوں کی آزادی تک قربانیوں کا سلسلہ اسی انداز سے جاری رہے گا۔ جماعة الدعوة کراچی کے رہنما مزمل اقبال ہاشمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کی راہ میں اپنا لہو بہانے والے ہمیشہ سرخروں رہتے ہیں۔ شہداء کشمیر کے لہو کو کسی صورت بھلایا نہیں جا سکتا۔ شہادتوں کا یہ سفر غلبہ اسلام کا پیش خیمہ ثابت ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 320376

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/320376/نیٹو-سپلائی-اور-امریکی-ڈرون-حملوں-کو-کسی-صورت-برداشت-نہیں-کیا-جا-سکتا-جماعة-الدعوة

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org