QR CodeQR Code

ضلع اسکردو میں پولیو مہم 18 نومبر سے شروع ہوگی

12 Nov 2013 23:34

اسلام ٹائمز: پولیو مہم کے دوران ضلع اسکردو میں پانچ سال سے کم عمر کے پچاس ہزار ایک سو ستائیس بچوں کو پولیو کے خلاف قطرے پلائے جائینگے۔


اسلام ٹائمز۔ ضلع اسکردو میں تین روزہ پولیو مہم 18 نومبر سے شروع ہوگی۔ مہم میں تحصیل گلتری سمیت پورے ضلع میں پانچ سال سے کم عمر کے پچاس ہزار ایک سو ستائیس بچوں کو پولیو کے خلاف قطرے پلائے جائینگے۔ اس سلسلے میں مہم کو منظّم انداز میں چلانے کے لیے ضلعی ہیلتھ آفیسر اسکردو نے پورے ضلع میں پانچ تحصیل سپروائزر، سترہ زونل سپروائزر اور پچاس ایریا انچارج مقرر کر دیا ہے۔ مہم میں دو سو بیس موبائل ٹیمیں سترہ فکسڈ ٹیموں کے علاوہ چودہ ٹرانسپورٹ پواینٹس تشکیل دیے گئے ہیں۔ پولیو مہم کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے ضلعی ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سید صادق شاہ کا کہنا ہے کہ ضلع اسکردو پولیو فری زون ہے اور علاقہ 1998ء سے پولیو سے پاک ہے، تاہم پولیو وائرس کی روک تھام کے لئے حکومت پاکستان اور ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے شیڈول اور خصوصی ہدایات کی روشنی میں جاری و ساری ہیں۔ پولیو کی یہ مہم رواں سال کی چوتھی مہم ہے اور محکمہ ہیلتھ نے اس مہم کو کامیاب بنانے کے لئے تمام انتظامات کو حتمی شکل دی ہے اور دور دراز کے مقامات میں ویکسین پہنچانے کے لیے موثر بندوبست کیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 320421

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/320421/ضلع-اسکردو-میں-پولیو-مہم-18-نومبر-سے-شروع-ہوگی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org