0
Wednesday 13 Nov 2013 00:17

اسکردو، کرپشن کے باعث محکمہ تعلیم بدنام ترین ادارہ بن گیا

اسکردو، کرپشن کے باعث محکمہ تعلیم  بدنام ترین ادارہ بن گیا
اسلام ٹائمز۔ محکمہ تعلیم اسکردو اقرباپروری، بدعنوانی، رشوت، سفارش اور میرٹ کی پامالی کے باعث گلگت بلتستان کا بدنام ترین ادارہ بن گیا ہے۔ محکمہ تعلیم میں موجود کرپشن مافیا نے رشوت کے عوض بھرتیوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے جبکہ ان کے خلاف ہونے والی انکوائریاں دستاویزات میں ہی دفن ہو جاتی ہیں۔ ذرائع کے مطابق محکمہ تعلیم کو تباہی کے دھانے تک پہنچانے والے مافیا کروڑوں مالیت اثاثوں کے مالک ہیں لیکن تا حال ایف آئی اے یا نیب کی پکڑ سے بھی محفوظ ہیں۔ عوامی حلقوں کی رائے کے مطابق اس مقدّس محکمے کو دیمک کی طرح چاٹا گیا ہے اور اس ادارہ کو راہ راست پر لانا ناممکن ہوگیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 320437
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش