QR CodeQR Code

امریکہ نے پاک ایران گیس پائپ لائن پر مخالفت کرنی ہے تو ہرجانے کی رقم بھی ادا کرے، خواجہ آصف

13 Nov 2013 09:17

اسلام ٹائمز: نجی ٹی وی کیمطابق خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ داسو پن بجلی منصوبہ اور بھاشا ڈیم پاکستان کیلئے انتہائی اہم ہیں، امریکہ کیساتھ پاکستان ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر بات ہوگی۔ امریکہ کوئلے کے استعمال پر پاکستان کیساتھ دوہری پالیسی اپنا رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان اور امریکہ توانائی  ورکنگ گروپ کا دو روزہ اجلاس  واشنگٹن میں شروع ہوگیا۔ اجلاس کی صدارت امریکہ کے خصوصی نمائندے اور بین الاقوامی توانائی امور کے رابطہ کار کارلو س، پاکستانی وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی اور پانی و بجلی کے وزیر خواجہ محمد آصف مشترکہ طور پر کر رہے ہیں۔ دوسری طرف امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ یہ اجلاس پاکستان امریکہ اسٹریٹجک ڈائیلاگ فریم ورک کا حصہ ہے۔ مذاکرات آج بھی جاری رہیں گے۔ نجی ٹی وی کے مطابق خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ داسو پن بجلی منصوبہ اور بھاشا ڈیم پاکستان کیلئے انتہائی اہم ہیں، امریکہ کے ساتھ پاکستان ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر بات ہوگی۔ امریکہ کوئلے کے استعمال پر پاکستان کے ساتھ دوہری پالیسی اپنا رہا ہے۔ 
وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پاکستان میں گیس کی پیداوار کے وسیع ذخائر ہیں، پاکستان امریکہ سے گیس پیداوار پر تعاون طلب کرے گا، امریکہ سے گیس کی ڈرلنگ اور دیگر معاملات پر تکنیکی معاونت کیلئے بات چیت ہوگی۔ انہوں نے کہا گیس بحران پر قابو پانے کیلئے قطر، اومان، الجزائر اور امریکہ پاکستان کی مدد کرسکتے ہیں۔ اس موقع پر خواجہ آصف نے کہا کہ امریکہ خود کوئلے سے توانائی بناتا ہے اور ہمیں روکتا ہے۔ امریکہ نے پاکستان ایران گیس پائپ لائن پر مخالفت کرنی ہے تو ہرجانے کی رقم بھی ادا کرے۔


خبر کا کوڈ: 320504

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/320504/امریکہ-نے-پاک-ایران-گیس-پائپ-لائن-پر-مخالفت-کرنی-ہے-ہرجانے-کی-رقم-بھی-ادا-کرے-خواجہ-ا-صف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org