0
Wednesday 13 Nov 2013 12:59

پنجاب حکومت دہشتگردوں کو کنٹرول کرنے میں مکمل ناکام ہوگئی، سید عباس موسوی

پنجاب حکومت دہشتگردوں کو کنٹرول کرنے میں مکمل ناکام ہوگئی، سید عباس موسوی

اسلام ٹائمز۔ ایم ڈبلیو ایم کے رہنماء سید عباس موسوی نے کہا ہے کہ پنجاب میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی کے واقعات خصوصاً گوجرانوالہ امام بارگاہ میں فائرنگ کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب حکومت ہوش کے ناخن لے۔ گذشتہ کئی سالوں سے مسلسل ملت تشیع پر ہونے والے دہشت گردی کے نیٹ ورک کا تاحال کوئی سراغ نہیں لگایا گیا۔ دہشت گرد ہر طرح کی کاروائی میں مکمل آزاد ہے۔ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے اُن کے سامنے مکمل ناکام نظر آ رہے ہیں۔ گوجرانوالہ کا واقعہ حکومت پنجاب کی طرف سے محرم الحرام کے دوران فُول پروف سکیورٹی انتظامات کے دعوئوں کی نفی کرتا ہے۔ پنجاب حکومت صوبے میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی کو روکنے کیلئے عملی اقدامات کرے اور دہشت گردوں کی سرپرستی کرنے والے در پردہ عناصر کی نشاندہی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کا صفایا کرے تاکہ عوام محرم الحرام کے مہینے میں امن و سکون سے اپنے مذہبی اجتماعات اور مجالس میں شرکت کر سکیں۔ اُنہوں نے پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا کہ گجرانوالہ واقعے میں ملوث دہشت گردوں اور اُن کی پشت پناہی کرنے والے عناصر کو جلد سے جلد گرفتار کرکے انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ انہوں نے گجرانوالہ میں شہید ہونے والے عزاداروں کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا گیا اور شہداء کی بلندی درجات کیلئے خصوصی دُعا کی گئی۔

خبر کا کوڈ : 320511
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

متعلقہ خبر
ہماری پیشکش