QR CodeQR Code

افغانستان،بم حملے میں 4 امریکی فوجی ہلاک

24 Jul 2010 19:10

اسلام ٹائمز:افغانستان میں رواں سال کے دوران مرنے والے غیر ملکی فوجیوں کی تعداد تین سو چھیانوے ہو گئی ہے،جبکہ جولائی میں انہتر غیر ملکی فوجی ہلاک ہوئے،ان میں اڑتالیس امریکی ہیں


کابل:اسلام ٹائمز-آج نیوز کے مطابق افغانستان میں آج مزید چار امریکی فوجی ہلاک ہو گئے۔نیٹو کے مطابق مزاحمت کاروں نے ہفتے کی صبح جنوبی افغانستان میں بم حملہ کر کے چار امریکی فوجی ہلاک کر دیئے،تاہم ترجمان نے جنوبی افغانستان میں علاقے کی وضاحت نہیں کی۔ایساف کی خاتون ترجمان نے بھی چار امریکیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔
افغانستان میں رواں سال کے دوران مرنے والے غیر ملکی فوجیوں کی تعداد تین سو چھیانوے ہو گئی ہے،جبکہ جولائی میں انہتر غیر ملکی فوجی ہلاک ہوئے،ان میں اڑتالیس امریکی ہیں۔افغانستان پر امریکی حملے کے بعد مرنے والے غیر ملکی فوجیوں کی تعداد ایک ہزار نو سو چونسٹھ ہو گئی ہے ان میں ایک ہزار دو سو چار امریکی ہیں۔
  اے آر وائی نیوز کے مطابق افغانستان کے جنوب میں بم دھماکے میں چار امریکی فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔کابل سے جاری بیان میں نیٹو حکام نے بم دھماکے میں چار امریکی فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی۔تاہم اس واقعے کی تفصیل نہیں بتائی۔چار فوجیوں کی ہلاکت کے بعد رواں ماہ ہلاک ہونے والے اتحادی فوجیوں کی تعداد انہتر ہو گئی ہے۔ جن میں اڑتالیس امریکی ہیں۔ 
جنگ نیوز کے مطابق افغانستان میں بم حملے میں 4 امریکی فوجی ہلاک ہو گئے۔ایساف سے جاری بیان کے مطابق امریکی فوجیوں کو افغانستان کے جنوبی علاقے میں بم حملے میں اس وقت ہلاک کیا گیا جب وہ معمول کے گشت پر تھے ۔ایساف کے مطابق چار امریکی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد افغانستان میں ہلاک ہونیوالے غیر ملکی فوجیوں کی تعداد 2000 کے قریب پہنچ گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 32062

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/32062/افغانستان-بم-حملے-میں-4-امریکی-فوجی-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org