QR CodeQR Code

گلگت، 8 محرم کا مرکزی مجلس و جلوس امام بارگاہ مجینی محلہ سے برآمد ہوا، ہزاروں عزاداروں کی شرکت

13 Nov 2013 18:12

اسلام ٹائمز: مجلس عزاء سے آغا سید راحت حسین الحسینی نے خطاب کیا جبکہ عزاداران امام حسین علیہ السلام نے امام عالی مقام کو پرسہ دیا۔


اسلام ٹائمز۔ گلگت میں 8 محرم الحرام کا مرکزی مجلس و جلوس عزاء مرکزی امام بارگاہ مجینی محلہ گلگت سے برآمد ہوا، اس موقع پر علم حضرت غازی عباس علیہ السلام بھی برآمد کیا گیا جبکہ ہزاروں کی تعداد میں عزاداران حسینی نے امام عالی مقام کو پرسہ دیا۔ اس سے قبل مرکزی مجلس عزاء سے ممتاز عالم دین علامہ سید راحت حسین الحسینی نے خطاب کیا جبکہ مجلس میں اہلسنت عمائدین نے بھی بھرپور شرکت کرکے اتحاد بین المسلمین کا عملی ثبوت دیا۔ علاوہ ازیں 9 محرم کا مرکزی جلوس کل امام بارگاہ قصر اکبر محلہ ڈاکپورہ گلگت سے برآمد ہو کر مرکزی امامیہ جامع مسجد گلگت میں اختتام پذیر ہو گا۔


خبر کا کوڈ: 320671

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/320671/گلگت-8-محرم-کا-مرکزی-مجلس-جلوس-امام-بارگاہ-مجینی-محلہ-سے-برآمد-ہوا-ہزاروں-عزاداروں-کی-شرکت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org