QR CodeQR Code

مسلمانوں پر اہل بیت (ع) کی محبت لازم ہے، ڈاکٹر اشرف الجیلانی

13 Nov 2013 20:38

اسلام ٹائمز: دس روزہ محافل محرم الحرام سے خطاب میں درگاہ عالیہ اشرفیہ کے سجادہ نشین نے کہا کہ حضور اکرم (ص) کے اہل بیت اطہار (ع) کی محبت میں دنیا اور آخرت کی کامیابی ہے اور ان کی عداوت میں جہنم ہے۔


اسلام ٹائمز۔ درگاہ عالیہ اشرفیہ کے سجادہ نشین ڈاکٹر سید شاہ محمد اشرف الاشرفی الجیلانی نے کہا ہے کہ مسلمانوں پر اہل بیت اطہار (ع) کی محبت لازم ہے۔ واڈلا سید جماعت کے زیر اہتمام میٹھادر میں دس روزہ محافل محرم الحرام سے آٹھویں روز خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قرآن کریم میں اللہ تبارک و تعالیٰ نے اہل بیت اطہار (ع) کی تہارت اور پاکیزگی کا ذکر فرمایا ہے اور احادیث میں نبی اکرم (ص) نے اپنے اہل بیت اطہار (ع) سے محبت کرنے کا حکم دیا۔ ڈاکٹر سید شاہ محمد اشرف الاشرفی الجیلانی نے مزید کہا کہ ہر مسلمان پر لازم ہے کہ وہ حضور اکرم (ص) کے اہل بیت اطہار (ع) سے سچی محبت رکھے کیونکہ ان کی محبت میں دنیا اور آخرت کی کامیابی ہے اور ان کی عداوت میں جہنم ہے۔


خبر کا کوڈ: 320722

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/320722/مسلمانوں-پر-اہل-بیت-ع-کی-محبت-لازم-ہے-ڈاکٹر-اشرف-الجیلانی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org