QR CodeQR Code

ظالم نظام کے خلاف حق کی آواز بن کر ڈٹ جانا درس حسینیت ہے، احمد نواز انجم

13 Nov 2013 20:58

اسلام ٹائمز: رہنما عوامی تحریک نے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری نے استحصالی نظام کے خلاف قیام کے لئے ایک کروڑ ووٹروں کو نہیں نمازیوں کو پکارا ہے جو استقامت کے ساتھ اس وقت تک ڈٹے رہیں جبتک شیطانی قوتیں رخت سفر نہ باندھ لیں۔


اسلام ٹائمز۔ غلط لوگوں کو اپنا حکمران منتخب کرنے کی سزا عوام کو روزانہ مہنگائی اور گیس لوڈشیڈنگ کی صورت میں مل رہی ہے۔ ظالم نظام کے خلاف حق کی آواز بن کر ڈٹ جانا ہی درس حسینیت ہے۔ ملک سے باطل نظام کا خاتمہ وقت کی ضرورت ہے۔ یزیدی طاقتیں دینی اقدار پر حملہ آور ہیں آج پھر کسی حسینی قیادت کی ضرورت ہے۔ پاکستانیوں کو چاہیئے کہ وہ 65 سال سے چھائی ظلم کی اندھیری رات سے چھٹکارے کے لئے کسی انقلابی اور صالح قیادت میں اکھٹے ہوجائیں۔

ڈاکٹر طاہر القادری نے استحصالی نظام کے خلاف قیام کے لئے ایک کروڑ ووٹروں کو نہیں نمازیوں کو پکارا ہے جو استقامت کے ساتھ اس وقت تک ڈٹے رہیں جبتک شیطانی قوتیں رخت سفر نہ باندھ لیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بنگش کالونی، میلاد نگر، چک جلال دین اور دھمیا ل میں تحریک منہاج القرآن کی تنظیمات کے دورے پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ضلعی امیر تحریک منہاج القرآن انار خان گوندل بھی ان کے ہمراہ تھے۔ احمد نواز انجم نے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری نے قوم کو آئین کا شعور دیا۔ ان کی باتوں پر عمل کیا جاتا تو آج قوم کو در در کی ٹھوکریں نہ کھانی پڑتیں۔ ہم نے ملک سنوارنے کی قسم کھائی ہے ۔اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک اس ملک کے غریب عوام کو ان کے حقوق ان کی دہلیز پر نہیں مل جاتے۔


خبر کا کوڈ: 320728

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/320728/ظالم-نظام-کے-خلاف-حق-کی-آواز-بن-کر-ڈٹ-جانا-درس-حسینیت-ہے-احمد-نواز-انجم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org