QR CodeQR Code

جابر و استبدادی قوتوں کے سامنے ڈٹ جانا کردارِ حسینی ہے، علامہ شاہ عبدالحق قادری

13 Nov 2013 21:11

اسلام ٹائمز: محرم الحرام کی محفل وعظ سے خطاب میں اہلسنت مذہبی اسکالر نے کہا کہ امام حسین (ع) نے میدان کربلا میں عظیم قربانی پیش کرکے حق و باطل، ظالم و مظلوم کے فرق کو واضح کر دیا۔


اسلام ٹائمز۔ اہلسنت مذہبی اسکالر علامہ سید شاہ عبدالحق قادری نے کہا ہے کہ سید الشہداء حضرت امام حسین (ع) نے میدان کربلا میں عظیم قربانی پیش کرکے حق و باطل، ظالم و مظلوم کے فرق کو واضح کر دیا اور دین اسلام کی بنیادوں کو مستحکم کرکے قیامت تک کے لئے مثال قائم کی۔ میمن مسجد مصلح الدین گارڈن کراچی میں منعقدہ محرم الحرام کی محفل وعظ سے خطاب کرتے ہوئے علامہ سید شاہ عبدالحق قادری کا مزید کہنا تھا کہ جابر و استبدادی قوتوں کے سامنے ڈٹ جانا کردارِ حسینی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں اسوہ حسینی کو مشعل راہ بنا کر ظلم کے معاشرے میں امن و محبت کو پروان چڑھایا جا سکتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 320732

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/320732/جابر-استبدادی-قوتوں-کے-سامنے-ڈٹ-جانا-کردار-حسینی-ہے-علامہ-شاہ-عبدالحق-قادری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org