0
Thursday 14 Nov 2013 02:00
افغان سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال نہیں ہونی چاہیے

امریکی پابندیوں کا اطلاق پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر نہیں ہوتا، دفتر خارجہ

امریکی پابندیوں کا اطلاق پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر نہیں ہوتا، دفتر خارجہ
اسلام ٹائمز۔ دفتر خارجہ میں ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان اعزاز احمد چوہدری نے کہا کہ نصیرالدین حقانی کی اسلام آباد میں ہلاکت اندرونی معاملہ ہے اس پر وزارت داخلہ ہی تبصرہ کرسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی قریب میں ملا فضل اللہ کی افغانستان میں موجودگی یا پاکستان حوالگی کا معاملہ افغانستان کے ساتھ نہیں اٹھایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہونی چاہیے۔ اعزاز چوہدری نے بتایا کہ مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے دورہ بھارت کے دوران بھارتی وزیراعظم، وزیر خارجہ اور قومی سلامتی کے مشیر سے ملاقاتیں کی ہیں۔ ملاقاتوں میں پاک بھارت جامع مذاکرات کی بحالی اور لائن آف کنڑول پر فائر بندی کے حوالے سے بھی بات ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سمجھتا ہے کہ 2003ء کے فائر بندی کے معاہدے پر عمل درآمد ہونا چاہیے۔ ترجمان نے کہا کہ سرتاج عزیز نے منموہن سنگھ کو وزیراعظم نواز شریف کا خیر سگالی پیغام دیا۔ اعزاز چوہدری نے کہا کہ ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبہ توانائی کے دیگر منصوبوں کی طرح جاری ہے، امریکی پابندیوں کا اطلاق گیس پائپ لائن منصوبے پر نہیں ہوتا۔ انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم نواز شریف کے دورہ افغانستان کی تیاریاں ہو رہی ہیں، تاہم انکے دورہ افغانستان کی تاریخ ابھی طے نہیں ہوئی۔
خبر کا کوڈ : 320808
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش