QR CodeQR Code

حکومت ماتمی جلوسوں اور مجالس عزاء کے شرکاء کو مکمل تحفظ فراہم کرے، خالد حمید

14 Nov 2013 09:44

اسلام ٹائمز: علماء و دانشوروں کے وفد سے گفتگو میں رہنما ایم کیو ایم حقیقی نے کہا کہ ماتمی جلوسوں پر دہشتگردی کی منصوبہ بندی کرنے والی کراچی پر قابض دہشتگرد جماعت کی کمین گاہ سے بھاری تعداد میں اسلحے کی برآمدگی باعث تشویش ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مہاجر قومی موومنٹ پاکستان کے ڈپٹی آرگنائزر کراچی کمیٹی خالد حمید نے کہا ہے کہ دشمنان اسلام مسلمانوں کے خلاف سازشوں کا جال بنتے چلے آئے ہیں، کبھی ہمارے پیغمبر اسلام کی توہین آمیز فلمیں بنا کر تو کبھی اپنے فرعونیت کا لبادہ اُڑھے ایجنٹوں کو ملک پاکستان اور اسلام کے خلاف سازشوں کا سبق پڑھا کر۔ پارٹی چیئرمین آفاق احمد کی رہائشگاہ پر علماء کرام اور دانشوروں کے وفود سے گزشتہ روز کراچی میں محرم الحرام کے ماتمی جلوسوں پر دہشتگردی کی منصوبہ بندی کرنے والی کراچی پر قابض دہشت گرد جماعت کی کمین گاہ سے بھاری تعداد میں اسلحے کی برآمدگی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا انہوں نے کہا کہ محرم الحرام میں دہشتگردی کے منصوبہ بندی میں ملوث کراچی پر قابض دہشت گرد جماعت مذہب اسلام کی دشمن ہے ایسے عناصر کی بیخ کنی کرنا حکومت وقت کی اہم ذمہ داری ہے۔
 
خالد حمید نے کہا کہ کراچی میں جاری محرم الحرام کے ماتمی جلوسوں اور مجالس کی کڑی نگرانی کی جائے اور گزشتہ روز ماتمی جلوسوں پر دہشتگردی کی منصوبہ بندی میں ملوث گروہ کو سرعام بے نقاب کیا جائے تاکہ ملک اور اسلام دشمن عناصر کی معصومیت کے پیچھے چھپے گھناﺅنے چہروں کو عوام پہچان سکیں۔ خالد حمید نے مزید کہا کہ پاکستان اسلام کے نام پر قائم کیا گیا ہے اور اسلام میں دہشتگردی کو گناہ کبیرہ قرار دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت شہر بھر میں جاری مجالس عزاء اور ماتمی جلوسوں کی سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کرے تاکہ محرم الحرام کے ماتمی جلوسوں اور مجالس عزاء کے شرکاء کو مکمل تحفظ فراہم کیا جا سکے۔


خبر کا کوڈ: 320832

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/320832/حکومت-ماتمی-جلوسوں-اور-مجالس-عزاء-کے-شرکاء-کو-مکمل-تحفظ-فراہم-کرے-خالد-حمید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org