0
Thursday 14 Nov 2013 12:32

امام حسین (ع) اور انکے جانثار حق پرستوں کےلئے مشعل راہ، سید صلاح الدین

امام حسین (ع) اور انکے جانثار حق پرستوں کےلئے مشعل راہ، سید صلاح الدین
اسلام ٹائمز۔ حزب المجاہدین کے سربراہ اور متحدہ جہاد کونسل کے چیئرمین سید صلاح الدین نے کہا ہے کہ ”حق و باطل کی کشمکش روز اول سے ہی جاری ہے، امام حسین (ع) اور ان کے جانثاروں کی قربانیاں حق پرستوں کیلئے تاقیامت مشعل راہ ہیں،“ موصولہ بیان کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے حزب کمانڈ کونسل کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ خلافت کے قیام کیلئے امام حسین (ع) اور اس کے اقربا اور جانثاروں نے قلیل تعداد میں ہونے کے باوجود اپنی جانوں کا نذرانہ دیا، سر دینا گوارا کیا لیکن ملوکیت اور انسانوں کی انسانوں کے ہاتھوں غلامی کو قبول نہیں کیا، بیان کے مطابق انہوں نے مزید کہا کہ امام (ع) نے عالم انسانیت کو یہ پیغام دیا کہ صرف اللہ کی غلامی میں نجات ہے اور انسانوں کی غلامی کسی بھی صورت انسانوں کو قبول نہیں ہونی چاہئے، کربلا کے معرکے میں جو کچھ بھی ہوا وہ تاریخ کا ایک حصہ ہے، محض اقتدار کی خاطر جن لوگوں نے حق پرستوں کو ملیا میٹ کرنے کی کوشش کی وہ خود مٹ گئے، لیکن امام اور اسکے جانثار مر کر بھی زندہ رہے اور ہمیشہ ان کا خون حق پرستوں کیلئے نئے حسین (ع) پیدا کرتا رہے گا، انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں یزید و حسین (ع) کا معرکہ اس وقت بھی جاری ہے اور تاقیامت یہ معرکہ جاری رہے گا، سید صلاح الدین نے امت مسلمہ سے بالعموم اور کشمیری عوام سے بالخصوص دردمندانہ اپیل کی کہ وہ صحیح معنوں میں حق و باطل میں تمیز کرنے کی صلاحیت اور حسینی کردار پیدا کریں، یہی کردار اس امت کی کامیابی کا ذریعہ بنے گا، منافقت اور دوغلا پن بالاٰخر بے نقاب ہو ہی جاتا ہے، سید صلاح الدین نے شہداء کشمیر کی بلندی درجات کیلئے خصوصی دعا بھی کی اور اس یقین کا اظہار کیا کہ حسینی راستے پر چلتے ہوئے ان برگذیدہ شخصیات نے قرون اولیٰ کی یاد تازہ کردی، انشاءاللہ مجاہدین کشمیر انہی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے، اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔
خبر کا کوڈ : 320845
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش