QR CodeQR Code

عزاداری سید الشھداء کو محدود کرنیکی کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دی جائیگی، شیخ نیئر مصطفوی

14 Nov 2013 12:12

اسلام ٹائمز: ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان کے صوبائی سیکرٹری جنرل کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ سکیورٹی وجوہات کا بہانہ بنا کر عزاداری کو محدود کرنیکی ہر شازش ناکام بنا دی جائیگی۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ گلگت بلتستان کے سیکرٹری جنرل مولانا شیخ نیئر عباس مصطفوی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ملت جعفریہ پاکستان عزاداری سید الشھداء پر کوئی سمجھوتہ کرنے کیلئے تیار نہیں اور سکیورٹی وجوہات کا بہانہ بنا کر ملک کے مختلف علاقوں بالخصوص پنجاب میں عزاداری کے اجتماعات کو محدود کرنے کی شازشوں کو ناکام بنا دیا جائیگا۔ حسینیت کا پلیٹ فارم انسانیت کیلئے درسگاہ ہے اور حکمران طبقہ درحقیقت اس پلیٹ فارم سے خوفزدہ ہے، کیونکہ یہ انسانوں میں حریت فکر اور بیداری کو فروغ دیتا ہے۔ انکا مزید کہنا ہے کہ عزاداری سید الشھداء کے اجتماعات میں کسی بھی قسم کی کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائیگی اور یہ ہمارا شہری و آئینی حق بھی ہے۔


خبر کا کوڈ: 320860

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/320860/عزاداری-سید-الشھداء-کو-محدود-کرنیکی-کوئی-سازش-کامیاب-نہیں-ہونے-دی-جائیگی-شیخ-نیئر-مصطفوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org