QR CodeQR Code

ہنگو میں تین روز کیلئے کرفیو نافذ کردیا گیا

14 Nov 2013 13:34

اسلام ٹائمز: شہر میں موبائل فون سروس بھی بندکردی گئی ہے جبکہ 9 اور 10 محرم الحرام کو شہر کی فضائی نگرانی کی جائے گی۔


اسلام ٹائمز۔ ہنگو میں محرم الحرام کے پیش نظر تین روز کیلئے کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔ ڈی سی ہنگو سید احمد جان کے مطابق شہر میں امن و امان کے پیش نظر 9 تا 11 محرم الحرام کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔ شہر میں موبائل فون سروس بھی بندکردی گئی ہے جبکہ 9 اور 10 محرم الحرام کو شہر کی فضائی نگرانی کی جائے گی۔ واضح رہے کہ ضلع ہنگو کو محرم الحرام کی مناسبت سے انتہائی حساس قرار دیا گیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 320870

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/320870/ہنگو-میں-تین-روز-کیلئے-کرفیو-نافذ-کردیا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org