0
Thursday 14 Nov 2013 14:23

لاہور، پانڈو سٹریٹ سے برآمد ہونے والے جلوس کے شرکا نے نماز ظہرین ادا کی

لاہور، پانڈو سٹریٹ سے برآمد ہونے والے جلوس کے شرکا نے نماز ظہرین ادا کی
اسلام ٹائمز۔ لاہور میں پانڈو سٹریٹ سے برآمد ہونے والا لاہور کا سب سے بڑا اور قدیمی جلوس شبیہہ ذوالجناح سراج بلڈنگ پہنچ گیا جہاں جلوس کے شرکا نے نماز ظہرین ادا کی۔ نماز باجماعت میں جلوس کے ہزاروں شرکا بارگاہ رب العزت میں سر بسجود ہوئے۔ جلوس شبیہہ ذوالجناح اپنے مقرر راستے نیلی بار چوک، سیکرٹریٹ، انار کلی، بابا موج دریا روڈ، خیمہ سادات، جین مندر سے ہوتا ہوا واپس پانڈو سٹریٹ میں رات 10 بجے اختتام پذیر ہو گا۔

اس موقع پر جلوس کے ساتھ پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات ہے۔ پولیس اہلکاروں کو جلوس کے روٹ پر مختلف عمارتوں کی چھتوں پر بھی تعینات کیا گیا ہے جبکہ پولیس اہلکار جلوس کے آگے، پیچھے اور دوسری اطراف میں ساتھ ہیں۔ جلوس کے روٹ پر آنے والے تمام راستے خار دار تاریں اور قناتیں لگا کر بند کر دیئے گئے ہیں۔ جلوس کے ساتھ سول کپڑوں میں بھی اہلکار ڈیوٹی دے رہے ہیں جبکہ جلوس کے روٹ کو کھوجی کتوں کی مدد سے پہلے ہی کلیئر کر دیا گیا ہے۔ کسی ناگہانی صورت حال سے نمٹنے کےلئے ریسکیو 1122کے اہلکار اور ایمبولینسز بھی جلوس کے ساتھ ہیں۔
خبر کا کوڈ : 320883
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش