0
Thursday 14 Nov 2013 18:09

لاہور،جلوس انار کلی پہنچ گیا، شرکا کی نماز مغربین کی ادائیگی

لاہور،جلوس انار کلی پہنچ گیا، شرکا کی نماز مغربین کی ادائیگی
اسلام ٹائمز۔ لاہور میں پانڈو سٹریٹ سے برآمد ہونے والا لاہور کا سب سے بڑا اور قدیمی جلوس شبیہہ ذوالجناح اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا پرانی انار کلی چوک میں پہنچ گیا جہاں جلوس کے شرکا نے نماز مغربین ادا کی۔ نماز باجماعت میں جلوس کے ہزاروں شرکا بارگاہ رب العزت میں سر بسجود ہوئے۔ نماز کی امامت علامہ اظہر عباس نقوی نے کرائی۔ مغربین کے بعد دوبارہ ماتم داری شروع ہو گئی۔ جلوس شبیہہ ذوالجناح اب بابا موج دریا روڈ پر واقع امام بارگاہ خیمہ سادات پہنچے گا جہاں مجلس عزا ہو گی جس کے بعد مزکری جلوس جین مندر سے ہوتا ہوا واپس انار کلی ، سول سیکرٹریٹ،نیلی بار چوک، سے ہوتا ہوا اسلام پورہ کی پانڈو سٹریٹ میں رات 12 بجے اختتام پذیر ہو گا۔
خبر کا کوڈ : 320941
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش