0
Thursday 14 Nov 2013 18:31

موبائل سروس بند کرنیکا فیصلہ سکیورٹی خدشات کے باعث کیا گیا، رانا ثناءاللہ

موبائل سروس بند کرنیکا فیصلہ سکیورٹی خدشات کے باعث کیا گیا، رانا ثناءاللہ
اسلام ٹائمز۔ وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ موبائل سروس بند کرنے کا فیصلہ سکیورٹی خدشات کے باعث کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں لاہور سمیت دیگر 13 شہروں میں بھی کل صبح دس سے رات ساڑھے آٹھ بجے تک بھی موبائل سروس بند رہے گی۔ اندرون شہر نثار حویلی میں محرم کے جلوس کے روٹ کا جائزہ لینے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزير قانون پنجاب کا کہنا تھا کہ صوبے ميں دہشت گردي کی کوشش کو کامياب نہيں ہونے ديں گے۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنانے کے لئے جلوسوں کی سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں، حالات قابو میں ہیں۔ رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ دہشت گردي کے خطرے سے نمٹنے کے ليے پنجاب کے مختلف شہروں میں آج شام چھے بجے تک جبکہ دسویں محرم کو صبح 10 سے رات ساڑھے آٹھ بجے تک موبائل فون سروس بند رہے گی۔ صوبائی وزير قانون نے بتايا کہ سيکورٹی ادارے مستعدی سے کام کر رہے ہیں، تمام مکاتب فکر کے علماء اور عزادار قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعاون کریں۔
خبر کا کوڈ : 320943
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش