0
Thursday 14 Nov 2013 18:34

عزاداری کیخلاف کوئی بھی سازش کامیاب نہیں ہونے دینگے، آئی ایس او پشاور

عزاداری کیخلاف کوئی بھی سازش کامیاب نہیں ہونے دینگے، آئی ایس او پشاور
اسلام ٹائمز۔ امامیہ ا سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پشاور ڈویژن کے زیر اہتمام 9 محرم الحرام کو مرکزی جلوس پشاور صدر میں امامیہ دستہ کا انعقاد کیا گیا، اس موقع پر آئی ایس او کے عہدیداروں نے تقاریر کیں۔ آئی ایس او پشاور کے ڈویژنل جنرل سیکرٹری توحید علی نے اپنے خطاب میں کہا کہ محرم الحرام ہمیں صبر، ہمت، حوصلہ، شجاعت اور دشمن کے سامنے ڈٹ جانے کا درس دیتا ہے۔ امام حسین علیہ السلام نے کربلا کے میدان میں یزید کے سامنے برسرپیکار ہوکر رہتی دنیا تک حق و باطل کی لکیر کھینچ دی ہے کہ جب بھی کوئی فاسق و فاجر، ظالم، قاتل اور اسلام کو مسخ کرنے کی کوشش کرے، اُس کے سامنے امام حسین علیہ السلام کی سیرت پر چلتے ہوئے کھڑے ہوجائو اور اپنی جان، مال اور اہل و عیال کی قربانی دو۔ اسی میں انسانیت کی اصل بقاء ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کربلا ہمیں ظالم اور گمراہ حکمرانوں کے خلاف متحد ہونے کا درس دیتا ہے، اس بار بھی اعزاداری سید شہداء (ع) پر بعض امریکہ و اسرائیل نواز قوتوں نے پابندیاں لگائیں تاکہ عزاداری کو چار دیواری تک محدود کیا جائے لیکن کربلائے عصر جو کہ عزاداری کے روپ میں دنیا کے کونے کونے میں برپا ہے اور یہ سلسلہ وسیع تر ہوتا جا رہا ہے۔
 
ان کا کہنا تھا کہ غزہ پر جارحیت کرنے، عراق، افغانستان، شام اور برما میں خون بہانے والوں سے خون ناحق کا حساب مانگ رہی ہے اور دنیا کے مسلمانوں سے اِن مسائل پر متحد ہونے کی التجاء اور دعوتِ حق دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جلوسوں پر خودکش حملے، بم دھماکے اور دھمکیاں دینے والے بھی انہی شیطانی طاقتوں کی ایماء پر یہ کارروائیاں کر رہی ہیں۔ اس موقع پر بعض قرار دادیں بھی منظور کی گئیں، جو درج ذیل تھیں۔
٭ پاکستان بھر بالحصوص کوئٹہ اور کراچی میں شیعہ نسل کشی پر مجرمانہ خاموشی توڑ کر حکومت فی الفور دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کا آغاز کرے۔
٭ کراچی امام بارگاہ دھماکے، سانحہ گجرانوالہ، مظفر آباد، خیر پور، ڈی آئی خان اور لاہور میں ماتمی جلوسوں پر پتھرائو اور فائرنگ کے ذمہ داروں کو بے نقاب کیا جائے اور سزاء دی جائے۔
٭ پاکستان میں دہشتگردی پھیلانے والے اسلام دشمن اسرائیل اور امریکہ کے ساتھ ہر قسم کے تعلقات حتم کئے جائیں۔
٭ شام میں بیگناہ مسلمانوں کا قتلِ عام ہو رہا ہے حکومتِ پاکستان اپنی پالیسی واضح کرے۔
٭ پاکستان میں عزاداری سید شہداء (ع) کو محدود کرنے کے حوالے سے سازشیں ہو رہی ہیں، عزاداری برپا کرنا ہمارا آئینی وقانونی حق ہے، جسے دنیا کی کوئی طاقت ہم سے نہیں چھین سکتی اور محرم الحرام کے دوران عزاداری کی مجالس اور جلوسوں کی خلاف کی جانیوالی کارروائی اسلام دشمن اور یزیدی فکر کی عکاسی کرتی ہے۔ اِن سازشوں کو بند کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 320945
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش