0
Friday 15 Nov 2013 01:08

9 محرم الحرام کو شہر میں بلدیاتی کارکردگی بہتر رہی، شرجیل میمن

9 محرم الحرام کو شہر میں بلدیاتی کارکردگی بہتر رہی، شرجیل میمن
اسلام ٹائمز۔ صوبائی وزیر اطلاعات و بلدیات سندھ شرجیل انعام میمن نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے 9 محرم الحرام پر سیکیورٹی کے علاوہ بلدیہ عظمٰی اور محکمہ بلدیات کے جانب سے شہر میں صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ دورے کے دوران محکمہ بلدیات کے افسران ان کے ہمراہ تھے، صوبائی وزیر اطلاعات و بلدیات سندھ نے شہر میں صفائی کے بہتر انتظامات پر محکمہ بلدیات و بلدیہ عظمٰی کے افسران کی کارکردگی کو سراہا۔ اس موقع پر انھوں نے بتایا کہ حکومت سندھ کی ہدایت پر شہر میں ماتمی جلوسوں کی گزرگاہوں پر عزاداروں کی سہولت کیلیے ہر ممکن انتظامات کیے گئے ہیں۔ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ شہر میں یوم عاشور کے لیے پولیس اور رینجرز نے تحفظ کے سخت انتظامات کیے ہیں اور اس ضمن میں 25 ہزار سے زائد اہلکار تعینات ہیں، پرامن شہریوں کے تعاون سے بھائی کو بھائی سے لڑانے والی تمام سازشوں کو ناکام بنادیا جائے گا، دورے کے دوران محکمہ بلدیات کے سینئر حکام نے صوبائی وزیر کو بتایا کہ حکومتی ہدایات پر صوبے بھر کے شہروں میں صفائی کے بہتر انتظامات اور عزاداروں کو ہر ممکن سہولت کی فراہم کیلیے بہتر اقدامات کیے گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 321046
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش