QR CodeQR Code

امام حسین (ع) کی قربانی جبر و استبداد کیخلاف جہاد کا درس دیتی رہیگی، علامہ شاہ تراب الحق قادری

15 Nov 2013 11:29

اسلام ٹائمز: شبِ عاشور کی محفل سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اہلسنت کے امیر نے کہا کہ امام حسین (ع) نے سیاسی مصلحتوں کو روندتے ہوئے وقت کے ظالم حکمران کی اطاعت سے انکار کر کے جرات و شجاعت کی مثال قائم کی۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اہلسنّت پاکستان کراچی کے امیر علامہ شاہ تراب الحق قادری نے کہا ہے کہ امام حسین (ع) نے سیاسی مصلحتوں کو روندتے ہوئے وقت کے ظالم حکمران کی اطاعت سے انکار کرکے جرات و شجاعت کی مثال قائم کی۔ ان خیالات اظہار انہوں نے حبیب مسجد مقبول آباد میں شبِ عاشور کی محفل سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ علامہ شاہ تراب الحق قادری نے کہا کہ حضرت امام حسین (ع) نے دین اسلام کی حفاظت کے لئے سب کچھ قربان کرکے اعلیٰ مقام حاصل کیا، آپ (ع) کی قربانی رہتی دنیا تک انسانیت کو جبر و استبداد کے خلاف جہاد کا درس دیتی رہے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ تاریخ اسلام میں شہدائے کربلا (ع) کی قربانیاں اسلام کی سربلندی اور ظلم کے خلاف صف بندی کا بہترین نمونہ ہیں۔


خبر کا کوڈ: 321103

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/321103/امام-حسین-ع-کی-قربانی-جبر-استبداد-کیخلاف-جہاد-کا-درس-دیتی-رہیگی-علامہ-شاہ-تراب-الحق-قادری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org