0
Friday 15 Nov 2013 11:50

امام حسین (ع) نے اتباع رسول (ص) کے ذریعے حق و صداقت کے علم کو بلند کیا، جماعت اہلسنت

امام حسین (ع) نے اتباع رسول (ص) کے ذریعے حق و صداقت کے علم کو بلند کیا، جماعت اہلسنت
اسلام ٹائمز۔ جماعت اہلسنت کراچی کے ناظم اعلیٰ صوفی حسین لاکھانی نے کہا ہے کہ حضرت امام حسین (ع) نے وقت کے ظالم حکمرانوں کے سامنے جھکنے کے بجائے شہادت کو فوقیت دی اور رہتی دنیا تک کیلئے حق و باطل کے فرق کو واضح کر دیا۔ جامع مسجد قوت الاسلام لیاقت آباد میں منعقدہ شہدائے کربلا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں مزید کہا کہ اسوہ حسینی پر عمل کرتے ہوئے ظالم اور باطل قوتوں کے خلاف اعلان کلمة الحق بلند کرنا ہوگا۔ میمن مسجد کھوڑی گارڈن میں محفل ذکرِ حسین (ع) سے صاحبزادہ شاہ عبدالحق قادری نے اپنے خطاب میں کہا کہ حضرت امام حسین (ع) نے راہِ حق میں جانوں کا نذرانہ دے کر باطل کے خلاف ڈٹ جانے کا ولولہ عطا کیا اور یزید کی بیعت سے انکار کرکے دین مصطفی (ص) کی اشاعت کیلئے شہادت کو فوقیت دی۔ انہوں نے مزید کہا کہ معرکہ حق و باطل قیامت تک جاری رہے گا، واقعہ کربلا ظالم و جابر قوتو ں کے خلاف ڈٹ جانے کا درس دیتا رہے گا۔ شہر بھر میں محرم الحرام ذکرِ شہادت امام حسین (ع) کے مختلف اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اہلسنت کراچی کے رہنماﺅں نے کہا کہ معرکہ کربلا میں سید الشہداء حضرت امام حسین (ع) نے عزم و استقامت اور اتباع رسول (ص) کے ذریعے حق و صداقت کے عَلم کو بلند کیا۔ رہنماﺅں نے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ اہلبیت (ع) کے کردار کو مشعل راہ بنا کر ذاتی مفادات، دہشت گردی، فرقہ واریت سے کنارہ کشی کرتے ہوئے محبت و رواداری کو فروغ دے کر اسلام کی حقیقی تعلیمات کو اجاگر کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 321108
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش