QR CodeQR Code

بھارتی مظالم جاری رہے تو مسلح جدوجہد خارج از امکان نہیں، علی گیلانی

15 Nov 2013 12:06

اسلام ٹائمز: عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے بزرگ کشمیری رہنما کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ بھی بھارت کو سلامتی کونلس کی قراردادوں پر عمل درآمد کرانے اور کشمیریوں کوان کا حق خودارادیت دلانے کیلئے دبائو نہیں ڈال رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ کشمیریوں کو حق خودارادیت کا مطالبہ کرنے پر دیوار سے لگایا جا رہا ہے، اقوام متحدہ بھی اپنی قراردادوں پر عملدرآمد نہیں کروا سکا۔ عوامی اجتماع سے خطاب بزرگ کشمیری حریت رہنما سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا سلسلہ جاری رہا تو مسلح جدوجہد خارج ازامکان نہیں۔ انھوں نے کہا کہ اگر بھارتی حکومت کشمیری عوام کی پرامن جدوجہد کا مثبت جواب نہیں دے گی تو پھر ان کے پاس دیگر متبادل ذرائع استعمال کرنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہو گا۔ انہوں نے کہاکہ 2008ء کے انتفادہ کے دوران کشمیریوں نے بڑی تعداد میں سڑکوں پر نکل کر اپنے حق خودارادیت کا مطالبہ کیا تھا تاہم بھارت نے اس جدوجہد کا کوئی مثبت جواب نہ دیتے ہوئے اسے طاقت کے وحشیانہ استعمال کے ذریعے کچل دیا۔

سید علی گیلانی نے کہاکہ ہم اپنے ناقابل تنسیخ حق، حق خودارادیت کا مطالبہ کر رہے ہیں تاہم بھارت کشمیری نوجوانوں کو دیوار کے ساتھ لگا رہا ہے۔ سید علی گیلانی نے اقوام متحدہ پر زور دیا کہ وہ کشمیر سے متعلق منظور کی گئی اپنی قرار دادوں پر عمل درآمد کرائے۔ انہوں نے کہا کہ 1947ء میں عالمی ادارے نے جموں و کشمیر کو ایک متنازعہ ریاست قرار دیا تھا اور بھارت اور پاکستان نے اس قرارداد پر دستخط کئے تھے تاہم اب بھارت اپنے وعدوں سے پھر رہا ہے۔ انہوں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو بھی ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ یہ ادارہ بھی بھارت کو ان قراردادوں پر عمل درآمد کرانے اور کشمیریوں کوان کا حق خودارادیت دلانے کیلئے دبائو نہیں ڈال رہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 321111

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/321111/بھارتی-مظالم-جاری-رہے-مسلح-جدوجہد-خارج-امکان-نہیں-علی-گیلانی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org