0
Friday 15 Nov 2013 12:48

افغانستان میں پاکستان کا کوئی منظور نظر نہیں، اعزاز احمد

افغانستان میں پاکستان کا کوئی منظور نظر نہیں، اعزاز احمد
اسلام ٹائمز۔ دفتر خارجہ کے ترجمان اعزاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان میں امن اور مفاہمتی کے عمل کے فروغ میں مثبت کردار ادا کرتا رہے گا۔ افغانیوں کو اپنی قسمت کا فیصلہ کرنیکا موقع دیا جائے اور کسی علاقائی ملک کو اس میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے، افغانستان میں پاکستان کا کوئی منظور نظر نہیں۔ انھوں نے ریڈیو پاکستان کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے خبردار کیا کہ 2014ء کے بعد افغانستان میں کوئی سیاسی خلا علاقے کی لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔ انھوں نے بھارت کیساتھ تعلقات سے متعلق افسوس ظاہر کیا کہ بھارت نے مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے دوطرفہ مذاکرات میں خلوص نیت کامظاہرہ نہیں کیا، پاکستان مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے خصوصاً اقوام متحدہ کی ثالثی کا حامی ہے لیکن بدقسمتی سے بھارت اسکی مخالفت کرتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 321117
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش