0
Friday 15 Nov 2013 17:54

مزکری جلوس سمیت لاہور کے تمام جلوس اختتام پذیر ہو گئے

مزکری جلوس سمیت لاہور کے تمام جلوس اختتام پذیر ہو گئے
اسلام ٹائم۔ لاہور میں ذوالجناح کے مرکزی جلوس سمیت تمام چھوٹے بڑے جلوس اپنے اپنے مقررہ راستوں سے ہوتے ہوئے خیر و عافیت سے اختتام پذیر ہو گئے۔ آج عاشورہ کے حوالے سے لاہور کے متعدد علاقوں میں جلوس ہائے شبیہہ ذوالجناح، علم پاک، تابوت برآمد ہوئے۔ لاہور کا قدیمی اور مرکزی جلوس ذوالجناح رات کو نثار حویلی سے برآمد ہوا اور مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا اس وقت بھاٹی چوک میں پہنچ چکا ہے جہاں کچھ ہی دیر میں زیارت کربلا گامے میں داخل ہو گی اور جلوس اختتام پذیر ہو جائے گا۔ جلوس میں لاکھوں کی تعداد میں عزادار خواتین و مرد حضرات، بچوں اور بڑوں نے شرکت کی۔ عزاداروں نے ماتم داری، زنجیر زنی کر کے نواسہ رسول علیہ السلام  سے اظہار عقیدت کیا۔  جلوس کے راستے میں پانی اور شربت کی سبلیں لگائی گئی تھیں جبکہ جگہ جگہ نیاز امام حسین علیہ السلام کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔

جلوس کے سکیورٹی انتظامات انتہائی سخت تھے، پولیس نے جلوس کے روٹ پر تمام راستے خار دار تاریں لگا کر بند کر دیئے گئے تھے جب کہ جلوس میں شامل ہونے والوں کی چار جگہوں پر تلاشی کے بعد ہی داخل ہونے کی اجازت دی جاتی رہی جبکہ ہیلی کاپٹر کے ذریعے بھی جلوس کی فضائی نگرانی بھی کی جاتی رہی۔ سی سی پی او لاہور کی ہدایت پر ایس ایس پی آپریشنز سکیورٹی انتظامات کی خود نگرانی کرتے رہے جب کہ دیگر پولیس افسران بھی گاہے بگاہے چیکنگ کے لئے آتے رہے۔ پولیس اہلکاروں کے ساتھ ساتھ  سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکار بھی ڈیوٹی دیتے رہے۔ ٹریفک وارڈنز کی بھی کثیر تعداد ڈیوٹی پر موجود رہے جبکہ لیڈی وارڈنز کو بھی تعینات کیا گیا تھا۔ اس موقع پر کھوجی کتوں کی مدد سے جلوس کے روٹ کی چیکنگ بھی کی گئی۔ 
خبر کا کوڈ : 321223
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش