0
Friday 15 Nov 2013 23:16

لوگوں کے تحفظ کیلئے موبائل سروس بند کرنا پڑی، جس پر معذرت خواہ ہیں، رانا ثناءاللہ

لوگوں کے تحفظ کیلئے موبائل سروس بند کرنا پڑی، جس پر معذرت خواہ ہیں، رانا ثناءاللہ
لاہور۔ یوم عاشور پر پنجاب حکومت نے سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے وسیع انتظام کر رکھا تھا۔ وزیر قانون رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ لوگوں کے تحفظ کے لیے موبائل سروس مجبوری میں بند کرنا پڑی، جس کے لیے معذرت خواہ ہیں۔ یوم عاشور پر پنجاب حکومت کی طرف سے صوبے کے اضلاع سی سی ٹی وی کیمروں کو موثر مانیٹرنگ سسٹم قائم کیا تھا، جس کی مدد سے پنجاب بھر کے چھوٹے بڑے شہروں کو مانیٹر کیا جا رہا تھا۔ پولیس افسران سمیت سیاسی شخصیات اور اعلٰی افسران سے لمحہ بہ لمحہ جلوسوں کی رپورٹس طلب کی جا رہی تھیں۔ اس موقع پر صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے کہا کہ وہ صوبے کے تیرہ شہروں کی عوام سے موبائل فون بند کرنے پر معذرت خواہ ہیں۔ 

وزیراعلٰی کی طرف سے یوم عاشور کے جلوسوں کو مانیٹر کرنے کے لیے بنائی گئی کیبنٹ کمیٹی کے ارکان میں چیف سیکرٹری، آئی جی پنجاب اور دیگر اعلٰی افسران بھی شریک تھے۔ کیبنٹ کمیٹی کے سربراہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ آئی جی پنجاب ایک فرض شناس اور دیانتدار آفیسر ہیں، انہیں تبدیل نہیں کیا جا رہا ہے۔ مانیٹرنگ کیبنٹ کمیٹی کے ارکان نے کہا کہ راولپنڈی کے علاوہ کہیں بھی کوئی ناخوشگوار واقع پیش نہیں آیا، جبکہ کوٹ ادو میں پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کے منصوبے کو ناکام بنا کر آٹھ کلو دھماکہ خیز مواد برآمد کرلیا۔ شرکاء نے اللہ تعالٰی کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا یہ سب کچھ صوبے کی عوام اور تمام مکاتب فکر کے علماء کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں تھا۔
خبر کا کوڈ : 321363
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش