QR CodeQR Code

راولپنڈی سانحہ کی جوڈیشل انکوائری کا حکم

16 Nov 2013 12:08

اسلام ٹائمز: میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پنجاب کے وزیر قانون کا کہنا تھا کہ سانحہ کے ذمہ داروں کو دہشت گردی ایکٹ کے تحت سخت سزا دی جائے گی۔ کرفیو امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے لگایا جلد اٹھا لیا جائے گا۔


 اسلام ٹائمز۔ پنجاب حکومت نے راولپنڈی میں تصادم کی جوڈیشل انکوائری کا حکم دے دیا ہے اور کہا ہے کہ ذمے داروں کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت سخت کارروائی کی جائے گی۔ پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ صوبائی حکومت نے راولپنڈی میں تصادم کی جوڈیشل انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ذمے داروں کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت سخت کارروائی کی جائے گی۔ واقعے میں جاں بحق افراد کی میتیں ورثاء کے حوالے کر دی گئی ہیں۔ وزیر قانون پنجاب  کا کہنا تھا کہ کرفیو امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے لگایا جلد اٹھا لیا جائے گا۔ دوسری طرف وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ڈپٹی کمشنر اور آر پی او سے رپورٹ طلب کر لی ہے اور شرپسندوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 321416

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/321416/راولپنڈی-سانحہ-کی-جوڈیشل-انکوائری-کا-حکم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org