0
Saturday 16 Nov 2013 12:24

ایران نے جان بچانے والا ڈرون تیار کر لیا

ایران نے جان بچانے والا ڈرون تیار کر لیا
اسلام ٹائمز۔ ڈرون سے اب تک جان لینے کا کام لیا جاتا تھا لیکن ایرانی انجینئروں نے ایک ڈرون تیار کیا ہے جو ڈوبتے ہوئے لوگوں کی جان بچائے گا۔ ڈرون کا نام سن کر لوگ ہمیشہ ڈر جاتے ہیں کیونکہ یہ اب تک میزائل گرانے کے لئے استعمال ہوتے تھے۔ ایرانی انجینئروں نے ایک ڈرون طیارے کی تجرباتی پرواز کی ہے جو سمندر میں پھنسے افراد کو بچانے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ پارس نامی اس روبوٹ کے آٹھ پر ہیں۔ یہ زندگی بچانے والی تین ٹیوب لے جا سکتا ہے اور انہیں ڈوبنے والے شخص کے بالکل قریب گرانے کی اہلیت رکھتا ہے۔ انجینئروں نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ ڈرون ساحلی گارڈز کی نسبت بہت جلد مشکل میں پھنسے شخص کے قریب پہنچ سکتا ہے اور اسکی زندگی بچنے کے امکان زیادہ ہوتے ہیں۔ اسے تہران کی آر ٹی ایس لیب نے تیار کیا ہے۔ یہ چھتیس کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے اڑ سکتا ہے اور دس منٹ تک ہوا میں رہ سکتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 321419
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش