QR CodeQR Code

کون شہید ہے کون نہیں کی بحث ملکی سلامتی کیلئے انتہائی خطرناک ہے، صاحبزادہ زبیر

16 Nov 2013 12:57

اسلام ٹائمز: اپنے ایک بیان میں ملی یکجہتی کونسل کے سربراہ نے کہا کہ وہ لوگ جو فوج کے مخالف ہیں منور حسن صاحب کے بیان کو موضوع بحث بنا کر پاک فوج کو متنازعہ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ ملی یکجہتی کونسل کے سربراہ اور جمعیت علماء پاکستان کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے کون شہید ہے کون نہیں، اس بحث پر انتہائی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بحث ملک کی سلامتی کیلئے انتہائی خطرناک ہے۔ وہ لوگ جو فوج کے مخالف ہیں منور حسن صاحب کے بیان کو موضوع بحث بنا کر پاک فوج کو متنازعہ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں جبکہ پاک فوج کی خدمات اور انکی شہادتوں اور قربانیوں کا ہر پاکستانی معترف ہے اور انکی بے پناہ صلاحتوں پر ناز اور فخرکرتا ہے۔ اپنے ایک بیان میں ملی یکجہتی کونسل کے سربراہ نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سقوط بغداد کے وقت جس طرح مسلمان کوے کے حلال اور حرام ہونے پر لڑ رہے تھے اسی طرح آج ایسے وقت میں جبکہ ملک سنگین خطرات سے دوچار ہے اس کی سالمیت داو پر لگی ہوئی ہے، اس بحث میں الجھنا ملک کو مزید کمزور کرنے کے مترادف ہے اور ہماری بے حسی کی علامت ہے۔ صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے الیکڑونک میڈیا اور پرنٹ میڈیا سے اپیل کی ہے کہ خدارا اب اس بحث کو ختم کریں اس بحث کو طول دے کر ملکی وحدت کو پارہ پارہ کرنے کی دشمن اسلام کی سازشوں کو کامیاب نہ کریں۔


خبر کا کوڈ: 321425

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/321425/کون-شہید-ہے-نہیں-کی-بحث-ملکی-سلامتی-کیلئے-انتہائی-خطرناک-صاحبزادہ-زبیر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org