QR CodeQR Code

ڈیرہ اسماعیل خان، پولیس وین پر بم حملہ، ایک جاں بحق، 3 زخمی

16 Nov 2013 20:51

اسلام ٹائمز: پولیس حکام کے مطابق گاڑی میں سوار پولیس اہلکاروں کو محرم الحرام کی ڈیوٹی کے لئے کلاچی تعینات کیا گیا تھا۔ جہاں سے وہ واپس آرہے تھے کہ سڑک پر نصب بم سے انہیں نشانہ بنایا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے پولیس اہلکار جاں بحق جب کہ 3 زخمی ہوگئے۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں مڈی روڈ پر سڑک کنارے نصب بم اس وقت پھٹ گیا جب پولیس کی گاڑی قریب سے گزر رہی تھی، دھماکے کے نتیجے میں پولیس کی گاڑی کو شدید نقصان پہنچا۔ جب کہ اس میں سوار ایک اہلکار جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔ واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔ جبکہ زخمی اہلکاروں کو طبی امداد کے لئے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق گاڑی میں سوار پولیس اہلکاروں کو محرم الحرام کی ڈیوٹی کے لئے کلاچی تعینات کیا گیا تھا۔ جہاں سے وہ واپس آرہے تھے کہ سڑک پر نصب بم سے انہیں نشانہ بنایا گیا۔ اس سے قبل بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر خودکش حملے کے نتیجے میں 4 اہلکار زخمی ہوگئے تھے۔


خبر کا کوڈ: 321568

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/321568/ڈیرہ-اسماعیل-خان-پولیس-وین-پر-بم-حملہ-ایک-جاں-بحق-3-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org