QR CodeQR Code

راولپنڈی واقعہ کا مقصد پاکستان کو شام اور عراق بنانا ہے، عبداللہ گل

16 Nov 2013 21:24

اسلام ٹائمز: سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں تحریک جوانان پاکستان کے صدر کا کہنا تھا کہ راولپنڈی واقعہ میں جس کی بھی غلطی ہو اس کی سب کو مذمت کرنی چاہیئے اور ہر ایک کو آواز بلند کرنی چاہیئے، خواہ اس واقعہ میں اپنے ہی فرقہ کے افراد کیوں نہ ملوث ہوں۔


اسلام ٹائمز۔ تحریک جوانان پاکستان کے صدر عبداللہ گل نے کہا ہے کہ جو دوست فیس بک پر یا کہیں بھی راولپنڈی کے واقعہ کے بعد فرقہ پرستی کو فروغ دے رہے ہیں ان سے درخواست ہے کہ اگر وہ اب بھی عالمی سازشوں کو نہیں سمجھتے تو اس وقت عراق، لیبیا اور شام کے حالات دیکھ لیں، جہاں پر شیعہ سنی فساد کی بنیاد پر ایک دوسرے سے لڑوایا گیا اور ان ملکوں کو کمزور کیا گیا، جب ان ممالک کی فوج مصروف ہو گئی تو غیرملکیوں نے حملہ کر دیا۔ سوشل میڈیا پر دیئے گئے اپنے پیغام میں عبداللہ گل کا کہنا تھا کہ دشمن یہ نہیں دیکھتا کہ کون شیعہ ہے اور کون سنی بلکہ وہ ہر ایک کے ٹکڑے ٹکڑے کر رہا ہے۔ راولپنڈی واقعہ میں جس کی بھی غلطی ہو اس کی سب کو مذمت کرنی چاہیئے اور ہر ایک کو آواز بلند کرنی چاہیئے، خواہ اس واقعہ میں اپنے ہی فرقہ کے افراد ملوث کیوں نہ ملوث ہوں۔


خبر کا کوڈ: 321577

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/321577/راولپنڈی-واقعہ-کا-مقصد-پاکستان-کو-شام-اور-عراق-بنانا-ہے-عبداللہ-گل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org