0
Sunday 17 Nov 2013 12:40

امام حسین (ع) نے یزید کے مکروہ عزائم کو خاک میں ملا کر اسلام کو زندہ کیا، علامہ شاہ عبدالحق قادری

امام حسین (ع) نے یزید کے مکروہ عزائم کو خاک میں ملا کر اسلام کو زندہ کیا، علامہ شاہ عبدالحق قادری
اسلام ٹائمز۔ دارالعلوم مصلح الدین کراچی کے مہتمم علامہ سید شاہ عبدالحق قادری نے کہا ہے کہ امام حسین عالی مقام (ع) نے یزید کے مکروہ عزائم کو خاک میں ملا کر اسلام کو زندہ اور فسق و فجور سے پاک کیا۔ امام حسین (ع) نے کربلا میں رحمانی قوت کی علمبرداری کرتے ہوئے باطل طاقت کا مقابلہ کیا، آپ (ع) نے ظلم کے آگے سر نہ جھکا کر رہتی دنیا تک کیلئے عظیم مثال قائم کر دی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کھارادر میں منعقدہ ”سیدالشہداء کانفرنس“ سے خطاب میں کیا۔ علامہ شاہ عبدالحق قادری نے کہا کہ واقعہ کربلا نے تاریخ انسانیت پر گہرے اثرات اور انمنٹ نقوش مرتب کئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ امت مسلمہ کو یزیدیت کے خلاف نبرد آزما رہنے کیلئے حسینی کردار سے رہنمائی لیکر اس شعور کو اگلی نسلوں تک منتقل کرنا ہوگا۔ علامہ شاہ عبدالحق قادری کا کہنا تھا کہ کربلا میں امام حسین عالی مقام (ع) نے دین اسلام کیلئے اپنا سب کچھ قربان کرکے وہ مقام اولیٰ حاصل کیا جو رہتی دنیا تک انسانیت کو جبر و استبداد کے خلاف جہاد کا درس دیتا رہے گا۔
خبر کا کوڈ : 321734
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش