0
Sunday 17 Nov 2013 15:48

سانحہ راولپنڈی کی تحقیقات کے لئے عدالتی کمیشن قائم،کل سے تحقیقات کا آغاز

سانحہ راولپنڈی کی تحقیقات کے لئے عدالتی کمیشن قائم،کل سے تحقیقات کا آغاز
اسلام ٹائمز۔ سانحہ راولپنڈی کی تحقیقات کے لئے عدالتی کمیشن قائم کر دیا گیا ہے جو کل اپنی تحقیقات کا شروع کر دے گا، دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب اور علماء کے سترہ رکنی وفد سے مذاکرات جاری ہیں۔ سانحہ راولپنڈی کی تحقیقات کے لئے پنجاب حکومت کی درخواست پر جسٹس مامون رشید کی سربراہی میں عدالتی کمیشن قائم کر دیا گیا ہے جو تحقیقات کر کے ذمہ داروں کا تعین کرے گا۔ کمیشن پیر سے راولپنڈی میں انویسٹی گیشن شروع کرے گا، انکوائری کے لئے تیس روز کا ابتدائی وقت مقرر کیا گیا ہے۔

کمیشن اپنی رپورٹ مکمل کر کے پنجاب حکومت کو دے گا۔ رپورٹ کو منظر عام پر لانے یا نہ لانے کا فیصلہ پنجاب حکومت کا استحقاق ہو گا، دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے روالپنڈی میں پنجاب ہاؤس میں اجلاس ہوا۔ اجلاس میں چیف سیکرٹری، آئی جی پنجاب، وزیر قانون، کمشنر راولپنڈی اور دیگر اعلٰی سرکاری افسران نے شرکت کی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے علماء کے ذریعے لوگوں کو پرامن رہنے کی اپیل بھی کی ہے۔ علماء نے اجلاس میں ملزموں کی گرفتاری اور متاثرین کو معاوضہ ادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے، شہباز شریف نے یقین دہانی کرائی ہے کہ واقعے میں ملوث ملزموں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 321805
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش