QR CodeQR Code

سانحہ بولٹن مارکیٹ کے مجرموں کو سزا ملتی تو سانحہ راولپنڈی رونما نہ ہوتا، مفتی منیب الرحمان

17 Nov 2013 20:26

اسلام ٹائمز: کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین نے کہا کہ سانحہ راولپنڈی کی عدالتی تحقیقات کو صرف فیکٹ فائنڈنگ تک محدود نہ رکھا جائے بلکہ ذمہ داروں کے خلاف ٹرائل شروع کیا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان کی مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان کا کہنا ہے کہ سانحہ راول پنڈی سازش ہے، مزید آگ اور خون سے بچانے کے لیے خفیہ ہاتھ کو بے نقاب کیا جائے، عدالتی تحقیقات کروائی جائے اور تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کیا جائے۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مفتی منیب الرحمان نے کہا کہ سانحہ بولٹن مارکیٹ کے مجرموں کو سزا ملتی تو سانحہ راولپنڈی رونما نہ ہوتا۔ مفتی منیب الرحمان کا کہناتھا کہ سانحہ راولپنڈی کی عدالتی تحقیقات کو صرف فیکٹ فائنڈنگ تک محدود نہ رکھا جائے بلکہ ذمہ داروں کے خلاف ٹرائل شروع کیا جائے اور سانحہ میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو بچانے کیلئے سب کو متحد ہونا ہوگا، عدالتی تحقيقات کا دائرہ کار وسيع کيا جائے، تحقيقات کے دوران جو بھی ذمہ دار ہو اس کو کٹہرے ميں لايا جائے۔


خبر کا کوڈ: 321871

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/321871/سانحہ-بولٹن-مارکیٹ-کے-مجرموں-کو-سزا-ملتی-راولپنڈی-رونما-نہ-ہوتا-مفتی-منیب-الرحمان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org