QR CodeQR Code

دہشت گرد دوبارہ منظم ہورہے ہیں، میاں افتخار

17 Nov 2013 21:00

اسلام ٹائمز: میاں افتخار حسین نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ صوابی میں پولیس چیک پوسٹ پر حملہ اور پولیس اہلکاروں کا بہیمانہ قتل قابل مذمت ہے۔ محرم میں سیکیورٹی کے بہترین انتظامات کی وجہ سے پولیس پر حملہ کیا گیا۔میاں افتخار کا یہ بھی کہنا ہے کہ دہشت گرد دوبارہ منظم ہو رہے ہیں.


اسلام ٹائمز۔ عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما میاں افتخار حسین نے سانحہ راولپنڈی اور صوابی میں پولیس اہلکاروں کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد دوبارہ منظم ہورہے ہیں۔اے این پی کے رہ نما میاں افتخار حسین نے میڈیا سے گفت گو میں کہا کہ صوابی میں پولیس چیک پوسٹ پر حملہ اور پولیس اہلکاروں کا بہیمانہ قتل قابل مذمت ہے۔ محرم میں سیکیورٹی کے بہترین انتظامات کی وجہ سے پولیس پر حملہ کیا گیا۔میاں افتخار کا یہ بھی کہنا ہے کہ دہشت گرد دوبارہ منظم ہو رہے ہیں جس پر حکومت کو خصوصی توجہ دیناہو گی تاکہ امن وامان کو برقرار رکھا جا سکے۔


خبر کا کوڈ: 321887

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/321887/دہشت-گرد-دوبارہ-منظم-ہورہے-ہیں-میاں-افتخار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org