0
Sunday 17 Nov 2013 21:00

دہشت گرد دوبارہ منظم ہورہے ہیں، میاں افتخار

دہشت گرد دوبارہ منظم ہورہے ہیں، میاں افتخار
اسلام ٹائمز۔ عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما میاں افتخار حسین نے سانحہ راولپنڈی اور صوابی میں پولیس اہلکاروں کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد دوبارہ منظم ہورہے ہیں۔اے این پی کے رہ نما میاں افتخار حسین نے میڈیا سے گفت گو میں کہا کہ صوابی میں پولیس چیک پوسٹ پر حملہ اور پولیس اہلکاروں کا بہیمانہ قتل قابل مذمت ہے۔ محرم میں سیکیورٹی کے بہترین انتظامات کی وجہ سے پولیس پر حملہ کیا گیا۔میاں افتخار کا یہ بھی کہنا ہے کہ دہشت گرد دوبارہ منظم ہو رہے ہیں جس پر حکومت کو خصوصی توجہ دیناہو گی تاکہ امن وامان کو برقرار رکھا جا سکے۔
خبر کا کوڈ : 321887
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش