0
Sunday 17 Nov 2013 23:54

مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام ''آل پارٹیز امن کانفرنس'' 20نومبر کو ملتان میں ہوگی

مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان جنوبی پنجاب کے زیراہتمام ملتان کے کشیدہ حالات کے پیش نظر ''آل پارٹیز امن کانفرنس''20نومبر کو ملتان کے مقامی ہوٹل میں ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما یافث نوید ہاشمی نے عمائدین اور کابینہ کے مشترکہ اجلاس کے بعد میڈیا کو جاری بیان میں کیا۔ اجلاس میں قائمقام سیکرٹری جنرل محمد عباس صدیقی، سخاوت عباس، سید مسیب رضا، وسیم عباس زیدی، غلام قاسم علی، ملک حسنین رضا، سید دلاور عباس زیدی، سید شبر رضا زیدی، ثقلین نقوی اور دیگر رہنمائوں نے شرکت کی۔ میڈیا کو جاری بیان میں کہا گیا کہ ملتان کا امن ہمیں ہرقیمت پر عزیز ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ 20نومبر کو ہونے والی ''آل پارٹیز امن کانفرنس''اسی سلسلے کی کڑی ہے۔ یافث نوید ہاشمی نے مزید بتایا کہ آل پارٹیز امن کانفرنس میں تمام سیاسی ومذہبی جماعتوں کو دعوت دی جائے گی۔ کانفرنس کا مقصد ملتان میں پیدا ہونے کشیدہ حالات کو کنٹرول کرنا اور تمام مسالک اور جماعتوں کے رہنمائوں کو ایک جگہ اکٹھا کرکے امن کا پیغام عام کرنا ہے۔
خبر کا کوڈ : 321929
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش