QR CodeQR Code

کوئٹہ، سعودی ایماء‌ پر پلنے والے شرپسندوں کی امام بارگاہ پر حملے کی ناکام کوشش

18 Nov 2013 01:25

اسلام ٹائمز: اہلسنت والجماعت کے شرپسندوں نے کوئٹہ کی مرکزی امام بارگاہ حسینی کلاں پر حملہ کرنے کی کوشش کی، تاہم سکیورٹی پر مامور شیعہ نوجوانوں کو دیکھ کر انہوں نے اپنا راستہ بدل دیا۔


اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ میں سانحہ راولپنڈی کیخلاف اہلسنت والجماعت کے کارکنان نے احتجاجی جلوس سریاب روڈ سے نکالا، جو مختلف شاہراہوں سے ہوتا ہوا کوئٹہ پریس کلب پہنچا۔ اہلسنت والجماعت کے کارکنان نے پرنس روڈ پر واقع کوئٹہ کی مرکزی امام بارگاہ حسینی کلاں کی طرف بڑھنے اور اس پر حملہ کرنے کی کوشش کی، تاہم امام بارگاہ حسینی کلاں پر پہلے ہی سے شیعہ جوان حفاظتی امور کیلئے تعینات تھے۔ اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ اطلاعات کے مطابق شرپسندوں‌ نے امام بارگاہ حسینی کلاں‌ پر پھتراؤ کرنے کی کوشش کی لیکن حفاظت پر مامور شیعہ نوجوانوں‌ کو دیکھ کر شرپسندوں نے اپنا راستہ بدل دیا۔ کوئٹہ میں گذشتہ دنوں سے سانحہ راولپنڈی کے بعد سے سکیورٹی ہائی الرٹ رکھی گئی تھی اور اسی تناظر میں امام بارگاہوں پر بھی سخت حفاظتی اقدامات کئے گئے تھے۔


خبر کا کوڈ: 321950

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/321950/کوئٹہ-سعودی-ایماء-پر-پلنے-والے-شرپسندوں-کی-امام-بارگاہ-حملے-ناکام-کوشش

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org