QR CodeQR Code

پاراچنار، محرم کے لئے سیکیورٹی پر متعین رضاکاروں پر ایف سی کی بلا وجہ فائرنگ، دو شدید زخمی

18 Nov 2013 17:29

اسلام ٹائمز:ہسپتال میں اسلام ٹائمز کے نمائندے سے بات چیت کے دوران زخمیوں کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی کے دوران ہم اپنے موٹر سائیکل پر مین روڈ سے علی شاری لنک روڈ کی جانب معمول کی گشت پر تھے کہ اس دوران پیچھے سے فائرنگ کی زد میں آگئے۔


اسلام ٹائمز۔ عزاداروں کے تحفظ اور سیکیورٹی پر متعین تحریک حسینی کے دو افراد کو اپنے ہی گاؤں علی شاری میں ایف سی کے اہلکاروں نے اپنی سرکاری گاڑی سے فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا۔ زخمیوں میں سید الطاف حسین اور سید امین شاہ شامل ہیں۔ مذکورہ واقعہ کل رات 9 بجے کو پیش آیا۔

ایجنسی ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں اسلام ٹائمز کے نمائندے سے بات چیت کرتے ہوئے زخمیوں کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی کے دوران ہم اپنے موٹر سائیکل پر مین روڈ سے علی شاری لنک روڈ کی جانب معمول کی گشت پر تھے کہ اس دوران پیچھے سے فائرنگ کی زد میں آگئے۔ موقع پر تو ہمیں کچھ بھی سمجھ  میں نہیں آیا۔ بعد میں گاؤں والوں نے تعاقب کرکے پتہ کیا تو معلوم ہوا کہ عوام کی حفاظت کے جھوٹے دعویدار ایف سی نے فائرنگ کی ہے۔ واضح رہے کہ مذکورہ زخمیوں میں سے ایک کی حالت تشویش ناک ہے جسے آج پشاور منتقل کردیا گیا۔ 


خبر کا کوڈ: 322151

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/322151/پاراچنار-محرم-کے-لئے-سیکیورٹی-پر-متعین-رضاکاروں-ایف-سی-کی-بلا-وجہ-فائرنگ-دو-شدید-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org