QR CodeQR Code

سوشل میڈیا اور موبائل فونز کے ذریعے فرقہ واریت پھیلانے والوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

18 Nov 2013 17:58

اسلام ٹائمز:ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا اور موبائل فونز کو اب خصوصی طور پر نفرت آمیز پیغامات اور مواد پھیلانے کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے اور مختلف فرقوں کے حوالے سے جھوٹے الزامات پر مبنی معلومات پھیلائی جا رہی ہیں، جس کے باعث عوام اور بالخصوص نوجوانوں میں اشتعال انگیزی پائی جاتی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ حکومت نے سوشل میڈیا اور موبائل فونز کے ذریعے فرقہ وارانہ مواد پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع ابلاغ کی اطلاعات کے مطابق حکومت نے اس سلسلے میں وزارت انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی اور ایف آئی اے کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ انٹرنیٹ اور موبائل فون کے ذریعے تشہیر سے متعلق قانون موجود ہے جس کے تحت موبائل فونز اور سوشل میڈیا کے ذریعے فرقہ ورانہ منافرت پھیلانے والے مواد کی نشاندہی کر کے ان افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے جو سوشل میڈیا اور موبائل فونز کے ذریعے غلط معلومات اور متنازع مواد پھیلاتے ہیں۔ واضح رہے کہ سوشل میڈیا اور موبائل فونز کو اب خصوصی طور پر نفرت آمیز پیغامات اور مواد پھیلانے کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے اور مختلف فرقوں کے حوالے سے جھوٹے الزامات پر مبنی معلومات پھیلائی جا رہی ہیں، جس کے باعث عوام اور بالخصوص نوجوانوں میں اشتعال انگیزی پائی جاتی ہے اور اس طرح کی معلومات تعصب کو پروان چڑھانے کا بھی سبب بن رہی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 322168

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/322168/سوشل-میڈیا-اور-موبائل-فونز-کے-ذریعے-فرقہ-واریت-پھیلانے-والوں-کیخلاف-کارروائی-کا-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org