QR CodeQR Code

وزیراعلیٰ نے سانحہ راولپنڈی نے ملزم فوری گرفتار کرنے کا حکم دیدیا

18 Nov 2013 18:09

اسلام ٹائمز:وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے ملزموں کی گرفتاری کے لئے ٹیم تشکیل دیدی گئی، قائم کردہ ٹیم کی قیادت پولیس کے محکمہ کاؤنٹر ٹیررازم کے ایڈیشنل آئی جی آفتاب چیمہ کریں گے اور ٹیم شواہد کی روشنی میں سانحہ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرے گی۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے سانحہ راولپنڈی میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیم تشکیل دے دی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے قائم کردہ ٹیم کی قیادت پولیس کے محکمہ کاؤنٹر ٹیررازم کے ایڈیشنل آئی جی آفتاب چیمہ کریں گے اور ٹیم شواہد کی روشنی میں سانحہ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرے گی جبکہ پنجاب حکومت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سانحہ میں ملوث ملزمان کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے گی اور انہیں قرار واقعی سزا دی جائے گی۔ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ سانحہ سے متعلق تمام شواہد اکٹھے کر لئے گئے ہیں اور ملزمان کی گرفتاری کا عمل جلد شروع کر دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ ضلعی انتظامیہ نے سانحہ کے حوالے سے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو پیش کی جانے والے ابتدائی رپورٹ میں انتظامات کو درست قرار دیتے ہوئے سانحہ کا تمام ملبہ فریقین پر ڈال دیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 322174

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/322174/وزیراعلی-نے-سانحہ-راولپنڈی-ملزم-فوری-گرفتار-کرنے-کا-حکم-دیدیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org