QR CodeQR Code

شرپسندی کی آڑ میں ملت جعفریہ کو دیوار سے لگانے کی سازش ناکام بنا دیں گے، علامہ اسدی

18 Nov 2013 20:06

اسلام ٹائمز:مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ملت جعفریہ کے 50 سے زائد شہدا جو گذشتہ سال اسی ماہ محرم میں ڈھوک سیداں میں شہید کیے تھے اُن کے ورثا بھی عدل و انصاف کے رکھوالوں سے یہ سوال پوچھنے میں حق بہ جانب ہیں کہ ان شہدا کے قاتلوں کا کیا بنا؟


اسلام ٹائمز۔ پنجاب حکومت سانحہ پنڈی کے جوڈیشنل کمیشن پر اثرانداز ہونے کی کوشش قابل مذمت ہے، رانا ثناء اللہ کے بیان نے پنجاب حکومت کی قیام امن کیلئے کوششوں پر پانی پھیر دیا ہے وزیر موصوف کے جانبدارانہ بیان نے جوڈیشنل کمیشن کو متنازع بنا دیا ہے اور اس عدالتی عمل پر مکمل اثر انداز ہونے کی کوشش کی ہے، ملت جعفریہ کے 50 سے زائد شہدا جو گذشتہ سال اسی ماہ محرم میں ڈھوک سیداں میں شہید کیے تھے اُن کے ورثا بھی عدل و انصاف کے رکھوالوں سے یہ سوال پوچھنے میں حق بہ جانب ہیں کہ ان شہدا کے قاتلوں کا کیا بنا؟ اسی وذیر موصوف کے دور حکومت میں لاہور سمیت پنجاب بھر میں شہید کیے گئے ملت جعفریہ کے درجنوں شہدا کے قاتل کہاں ہے؟

علامہ اسدی کا کہنا تھا کہ ہم سانحہ راولپنڈی کی شدید مذمت کرتے ہیں، ایک انسان کا قتل پوری انسانیت کا قتل ہے، اسلام رواداری اور امن کا مذہب ہے لیکن کسی شرپسندی کی آڑ میں ملت جعفریہ کو دیوار سے لگانے کی سازش کو ہم کبھی کامیاب نہیں ہونے دینگے۔ انہوں نے کہا کہ عدالتی تحقیقاتی عمل سے قبل ایسے بیانات سے ظاہر ہوتا ہے کہ فیصلہ پہلے کر لیا گیا ہے اور عوام کو بیوقوف بنایا جا رہا ہے، ہم اس امرکی شدید مذمت کرتے ہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ جمعہ کے روز ملک بھر میں یوم وفا و یوم عظمت حسین (ع) منایا جائیگا۔ علامہ اسدی نے مطالبہ کیا کہ راولپنڈی میں جلائے گئے چھ امام بارگاہوں کو فوری تعمیر کیا جائے۔


خبر کا کوڈ: 322236

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/322236/شرپسندی-کی-آڑ-میں-ملت-جعفریہ-کو-دیوار-سے-لگانے-سازش-ناکام-بنا-دیں-گے-علامہ-اسدی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org