QR CodeQR Code

مجلس وحدت مسلمین کے رہنمائوں کی جماعت اسلامی ملتان کے امیرسے ملاقات، آل پارٹیز امن کانفرنس کی دعوت

19 Nov 2013 00:33

اسلام ٹائمز:جماعت اسلامی کے امیر میاں آصف اخوانی کا کہناتھا کہ ملتان سمیت ملک بھر میں شرپسندی کے واقعات کی مذمت کرتے ہیں یہ واقعات ملک میں شیعہ سنی کو لڑانے کی سازش ہے۔ قائمقام سیکرٹری جنرل محمد عباس صدیقی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین ملک بھر میں امن اور آشتی کا پیغام عام کررہی ہے اور ملتان میں ہونے والی امن کانفرنس اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما یافث نوید ہاشمی ایڈوکیٹ نے ایک وفد کے ہمراہ امیرجماعت اسلامی ملتان میاں آصف اخوانی سے دفتر جماعت میں ملاقات کی۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین ملتان کے قائمقام سیکرٹری جنرل محمد عباس صدیقی، جنوبی پنجاب کے میڈیا کوارڈینیٹر ثقلین نقوی بھی موجودتھے۔ دونوں رہنمائوں نے ملتان کی موجودہ صورتحال پر گفتگو کی۔ اس موقع پر یافث نوید ہاشمی نے میاں آصف اخوانی کو مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام 20نومبر کو ہونے والی ''آل پارٹیز امن کانفرنس ''کی دعوت دی جسے امیر جماعت اسلامی نے قبول کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ملتان میں امن کے لیے ہرجماعت اور تنظیم کو اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔ میاں آصف اخوانی کا کہناتھا کہ ملتان سمیت ملک بھر میں شرپسندی کے واقعات مذمت کرتے ہیں یہ واقعات ملک میں شیعہ سنی کو لڑانے کی سازش ہے۔ قائمقام سیکرٹری جنرل محمد عباس صدیقی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین ملک بھر میں امن اور آشتی کا پیغام عام کررہی ہے اور ملتان میں ہونے والی امن کانفرنس اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔


خبر کا کوڈ: 322282

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/322282/مجلس-وحدت-مسلمین-کے-رہنمائوں-کی-جماعت-اسلامی-ملتان-امیرسے-ملاقات-آل-پارٹیز-امن-کانفرنس-دعوت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org