0
Tuesday 19 Nov 2013 10:27

کوہاٹ میں دوسرے روز بھی کرفیو

کوہاٹ میں دوسرے روز بھی کرفیو
اسلام ٹائمز۔ کوہاٹ میں کشیدہ صورتحال کے پیش نظر دوسرے روز بھی کرفیو جاری ہے، شہر میں کرفیو اٹھانے کا فیصلہ صوبائی حکومت کچھ دیر میں کرے گی۔ جاں بحق ہونیوالوں  دو پولیس اہکاروں کی نماز جنازہ 2 بجے ادا کی جائے گی۔ یاد رہے کہ کوہاٹ میں کالعدم جماعت کے جلوس کے شرکاء نے امام بارگاہ پر حملہ کرنے کی کوشش کی جس کے بعد حالات کشیدہ ہونے کی وجہ سے کرفیو نافذ کر دیا گیا تھا۔ کالعدم جماعت کے حملہ میں دو پولیس اہلکاروں سمیت 4 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔ صورتحال کے پیش نظر کوہاٹ میں تعلیمی بورڈ کے تحت ہونیوالے تمام پرچے منسوخ کر دیئے گئے ہیں۔ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کوہاٹ کو بھی غیر معینہ مدت تک بند کر دیا گیا ہے۔ امن و امان برقرار رکھنے کے لئے پولیس کی بھاری نفری شہر کے مختلف مقامات پر تعینات ہے۔ شہر کے مختلف حصوں میں فوج کی پٹرولنگ بھی جاری ہے، کرفیو کے باعث علاقے میں معمولات زندگی معطل ہیں۔ دوسری جانب گذشتہ روز ڈپٹی کمشنر امجد علی خان کے دفتر میں علمائے کرام کا اجلاس ہوا جس میں امن و امان کی بحالی کے لئے چھبیس رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی۔ کرفیو کے خاتمے یا توسیع کے حوالے سے لائحہ عمل گرینڈ جرگہ کچھ دیر میں طے کرے گا۔ گذشتہ روز کشیدگی میں جاں بحق ہونیوالے دو پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ 2 بجے سرگل کے علاقے میں ادا کی جائے گی جبکہ دیگر دو افراد کی نماز جنازہ کے حوالے سے تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا جا سکا ہے۔
خبر کا کوڈ : 322337
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش