0
Tuesday 19 Nov 2013 12:12

القاعدہ سے تعلق کا الزام ، پاکستانی شہری تین برس سےاسرائیل میں قید

القاعدہ سے تعلق کا الزام ، پاکستانی شہری تین برس سےاسرائیل میں قید
اسلام ٹائمز۔ اسرائیل نے پاکستانی شہری کو القاعدہ سے تعلق کے الزام میں تین سے زائد عرصے سے بغیر کسی ٹرائل کے جیل میں قید کر کے رکھا ہوا ہے۔ ثمر البراق پاکستان میں مائیکرو بائیولوجی کا طالبعلم رہا ہے اور اس پر الزام ہے کہ وہ القاعدہ سے وابستہ ہے اور بائیولوجیکل ہتھیاروں کا ماہر ہے۔ اس بات کا انکشاف اس وقت ہوا جب پاکستانی شہری نے اسرائیل کی عدالت عظمیٰ سے درخواست کی اسے قید سے رہائی دلوائی جائے۔ ان پر یہ الزام بھی ہے کہ وہ القاعدہ کے سربراہ ایمن الظواہری سے رابطہ میں تھے اور وہی انہیں اسرائیل کے خلاف جہاد کے لیے فلسطین لائے۔
خبر کا کوڈ : 322361
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش