QR CodeQR Code

گجرات میں پروفیسر شبیر شاہ کا قتل تعلیم دشمن عناصر کی کارروائی ہے، اطہر عمران

19 Nov 2013 18:35

اسلام ٹائمز:آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر کا کہنا تھا کہ ملک میں موجودہ صورتحال کی ذمہ دار حکومت ہے، محرم الحرام سے قبل انتظامیہ کو کئی بار متوجہ کیا گیا لیکن حکومت ٹس سے مس نہیں ہوئی، ملک میں امن ومان کی صورتحال بحال کرنے میں علمائے کرام اپنا کردار ادا کریں۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر اطہر عمران طاہر نے یونیورسٹی آف گجرات کے ڈائریکٹر پروفیسر شبیر شاہ اور اُن کے ڈرائیور خادم حسین کی شہادت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پروفیسر شبیر شاہ کا قتل تعلیم دشمن اور علم دشمن عناصرکی کارروائی ہے۔ مرکزی سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر کا کہنا تھا کہ پروفیسر شبیر شاہ کی خدمات قابل تحسین ہیں، پنجاب میں بڑھتی ہوئی ٹارگٹ کلنگ کے واقعات پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اطہر عمران نے کہا کہ ملک میں موجودہ صورتحال کی ذمہ دار حکومت ہے، محرم الحرام سے قبل انتظامیہ کو کئی بار متوجہ کیا گیا لیکن حکومت ٹس سے مس نہیں ہوئی۔ اُن کا کہنا تھا کہ ملک میں امن ومان کی صورتحال بحال کرنے میں علمائے کرام اپنا کردار ادا کریں۔


خبر کا کوڈ: 322520

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/322520/گجرات-میں-پروفیسر-شبیر-شاہ-کا-قتل-تعلیم-دشمن-عناصر-کی-کارروائی-ہے-اطہر-عمران

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org